the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



تمباکو نوشی مردوں میں 12 ، عورتوں میں 2 فیصد تک ذیابیطس کا سبب بن سکتی ہے،برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایک نئی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی چھوڑنے سے طویل المدتی بنیادوں پر ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہونے کے خطرات کم ہوسکتے ہیں۔تقریباً 60 لاکھ افراد سے حاصل کی جانے والی معلومات کے بعد تمباکونوشی اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے درمیان باہمی تعلق کے شواہد سامنے آئے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے اگر دونوں کے درمیان تعلق ثابت ہو جاتا ہے تو تمباکو نوشی میں کمی سے بین الاقوامی سطح پر ذیابیطس سے نمٹنے میں بڑی مدد ملے گی۔یہ معلومات سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے تمباکو نوشی کے مضراثرات اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سے متعلق 88 تحقیقی مقالوں سے اکٹھا کی ہیں۔حاصل کی جانے والی معلومات سے انھیں پتہ چلا ہے کہ تمباکو نوشی سے



گریز کرنے والوں کے مقابلے میں تمباکونوشی کرنے والوں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کے خطرات 1.4 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔اگرچہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے کچھ سال بعد بھی ذیابیطس ہونے کے خطرات میں قدرے (تقریباً 1.5 گنا) اضافہ ہوا ہے تاہم تمباکو نوشی چھوڑنے کے پانچ سال بعد اس خطرے میں 1.2 گنا کمی سامنے آئی ہے۔ذیابیطس اور غدود سے متعلق تحقیقی جریدے ’دی لانسٹ ڈایابیٹیس اینڈ اینڈوکِرینولوجی‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے گلاسگو یونیورسٹی کے پروفیسر نوید ستار نے ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ ذیابیطس کے اسباب میں تمباکو نوشی کو بھی شامل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ’انھیں اس کے بارے میں ضرور بتانا چاہیے۔ قلب کے عارضہ اور کئی اقسام کے سرطان (مثال کے طور پر پھیپھڑوں کے سرطان) کے خطرات کے ساتھ تمباکو نوشی کو ذیابیطس کے اسباب میں بھی شامل ہونا چاہیے۔‘
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.